سماج وادی پارٹی کے قانون ساز کونسل کے رکن پرویز علی نے امر سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ، ' امر سنگھ ایک بہت اچھے سیاسی لیڈر تھے۔ امر سنگھ جوڑ توڑ کی سیاست سے بھی خوب واقف تھے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اچھے رشتے بنانے کے فن میں ماہر تھے'۔
میں ان کو بہت نزدیک سے جانتا ہوں اور ان کا انتقال ہو جانے سے مجھے بہت افسوس ہے۔'
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، 'امر سنگھ جب ہمارے یہاں امروہہ کے حسن پور میں آئے تھے، تو انہوں نے جو تقریر عوام کے درمیان کی تھی وہ مجھے بہت اچھی لگی اور وہ مجھے آج تک یاد ہے۔'