ETV Bharat / state

UP Municipal Election 2023 میرٹھ میں سماج وادی پارٹی کی میئر امیدوار سیما پردھان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Meerut News

اترپرید یش میں ان دنوں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

سیما پردھان
سیما پردھان
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 7:31 AM IST

سیما پردھان

میرٹھ:یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سماج وادی پارٹی کی میئر امیدوار سیما پردھان نے آج میرٹھ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سردھنا کے ایم ایل اے اتل پردھان کی اہلیہ سیما پردھان کا کہنا ہے کہ آج کا دن پرچہ نامزدگی کے لیے بہت اچھا دن ہے۔ کیونکہ آج پرشورام جینتی ہے۔ آج اکشے ترتیہ ہے اور آج عید کا تہوار بھی ہے۔ اسی لیے انہوں نے پرچہ نامزدگی کے لیے آج کا یہ مبارک دن منتخب کیا ہے۔ ذات پات کے متعلق سیما نے کہا کہ آپسی بھائی چارہ ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوپر والا کی سب سے بڑی طاقت ہے، چاہے آپ اسے خدا کہیں یا اللہ۔ اس لیے وہ پوجا کر کے باہر آئی ہے۔

میئر امیدوار سیما پردھان کا کہنا ہے کہ میرٹھ میں سڑکوں کی صفائی، گندے نالوں کا خاتمہ،خواتین کا تحفظ ،مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ پہلے لیڈر سلنڈر کو ڈھول بنا کر مہنگائی کی باتیں کرتے تھے۔ وہ لیڈر اب کہاں ہیں؟ جبکہ آج سلنڈر 1150 کا ہو گیا ہے۔ سیما پردھان کہتی ہیں کہ وہ تعلیم کے میدان میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ سیما کا کہنا ہے کہ وہ ضلع پنچایت صدر بھی رہ چکی ہیں، اس لیے وہ لوگوں کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ جب آر ایل ڈی کے بارے میں پوچھا گیا تو سیما نے کہا کہ وہ اتحاد سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اور سب ایک ساتھ ہے۔ سیما کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جیت کا 100 فیصد یقین ہے۔یوپی میں ڈبل انجن کی سرکار سے متعلق انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی ضرورت ان کو ہوتی جن کا ایک انجن خراب ہو جاتا ہے وہ کہتی ہیں کہ ہمارا ایک ہی انجن اور وہ صحیح سے کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:UP Civic Elections یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی مسلمانوں کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دے گی، کنور باسط علی

سیما پردھان کے شوہر اتل پردھان کا کہنا ہے کہ جب 11 مئی کو پولنگ ہوگی، تب میرٹھ کا ماحول سب کو نظر آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.