ETV Bharat / state

Azam Khan Attacks On PM Modi: اعظم خان نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا - اگنی پتھ معاملے پر اعظم خان

سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما محمد اعظم خان Samajwadi Party leader Azam Khan نے ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل سوار میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم مودی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری خزانے سے نمک کی تھیلیاں دے کر نمک حرامی کرائی جاتی ہو اور پھر وشو گرو بننے کا خواب دیکھتے ہیں، شرم آتی ہے۔ Azam Khan Slams PM Modi

Azam Khan Attacks On PM Modi
اعظم خان نے مرکزی حکومت کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 7:58 PM IST

سیتاپور جیل سے رہا ہونے کے بعد رکن اسمبلی اعظم خان اپنے اسی پرانے انداز میں مسلسل اپنے سیاسی مخالفین پر جملوں کے تیر و نشتر چلا رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں رامپور کے سوار میں ایک بڑے انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے اعظم خاں نے اس مرتبہ براہ راست وزیراعظم مودی پر نشانہ لگایا۔ اعظم خان نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے کبھی نہیں کہا کہ ہم وشو گرو ہیں لیکن یہ کہہ رہے ہیں کہ 'ہم وشو گرو ہیں'۔ ' Azam Khan Attacks On PM Modi

اعظم خان نے مرکزی حکومت کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ 'ایک ایسا ملک جہاں سرکاری خزانے سے نمک کی تھیلیاں دے کر نمک حرامی کرائی جاتی ہو، وہ وشو گرو بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔' اس دوران اعظم خاں نے اگنی پتھ معاملے پر بھی مرکزی حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 'کیا کہیں ایسا ہوتا ہے کہ چار سال کے لیے فوجی کو نوکری دی جائے۔' انہوں نے کہا کہ 'ایک چائے والا بھی جب کسی کو اپنے پاس نوکری پر رکھتا ہے تو اس کو چار سال کے لیے نہیں بلکہ جب تک وہ کام کرنا چاہے تب تک کے لیے رکھتا ہے۔' Azam Khan Attacks On Agnipath Recruitment Scheme

انہوں نے کہا کہ 'ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی کو مدکار چار سال رکھنا، نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'جب ہمارے فوجیوں کے ساتھ اتنا بڑا دھوکا Agnipath Recruitment Scheme کیا جا رہا ہو تو میں اپنے اوپر ہوئے ظلم کی کس سے شکایت کروں۔ انہوں نے میری مری ہوئی ماں کے اوپر، میرے اہل خانہ کے اوپر مقدمے دائر کئے۔ میری 80 سال کی بزرگ بہن جو متعدد کتابوں کی مصنفہ ہیں، ان کو پولیس گھر کے دروازے توڑکر نماز کے مصلے سے اٹھاکر لے گئی۔' اعظم خان نے کہا کہ کیا ایسے وشو گرو بنیں گے آپ؟'

یہ بھی پڑھیں:

Azam Khan Addressed Election Rally in Rampur: سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کیا

اعظم خان نے کہا کہ 'ملک میں پھیل رہی بیروزگاری، مہنگائی اور ناانصافیوں کے خلاف ہمیں بہت لمبی لڑائی لڑنی ہے۔' وہیں انتخابی جلسہ سے سوار ٹانڈہ کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور لوک سبھا امیدوار عاصم راجہ نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ رامپور میں 23 جون کو لوک سبھا کا ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ اعظم خاں رکن اسمبلی منتخب ہونے اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ کے بعد رامپور کے یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔ Azam Khan Attacks On PM Modi

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.