ETV Bharat / state

Azam Khan: اعظم خان کی ایک بار پھر طبیعت بگڑی، لکھنؤ لے جانے کی تیاری

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 2:15 PM IST

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رام پور کے رکن پارلیمان اعظم خان کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے۔

اعظم خان کی ایک بار پھر طبیعت بگڑی، لکھنؤ لے جانے کی تیاری

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم پیر کی صبح جیل پہنچی جس کے بعد اعظم خان کو ضلعی ہسپتال لے جایا گیا ہے اور وہاں سے لکھنؤ لے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم پیر کی صبح ہی جیل پہنچی۔

آپ کو بتادیں کہ اعظم خان اتر پردیش کے سیتاپور کی جیل میں بند ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Navjot Singh Sidhu: نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کے صدر بنے

واضح رہے کہ 30 اپریل کو اعظم خان اور ان بیٹے عبد اللہ کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ایس پی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے ساتھ ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو بھی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس دوران اعظم خان کو آئی سی یو میں بھی رکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.