ETV Bharat / state

'سماج وادی پارٹی کو اعظم خان کی فکر نہیں'

پیس پارٹی کے قومی صدر ایوب انصاری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو اعظم خان اور مسلمانوں سے ہمدردی نہیں ہے، وہ صرف ووٹ بینک کی طرح مسلمانوں کو استعمال کرتے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 1:49 PM IST

'سماج وادی پارٹی کو اعظم خان کی فکر نہیں'
'سماج وادی پارٹی کو اعظم خان کی فکر نہیں'

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے پریس کلب میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب انصاری نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو پر نکتہ چینی کی۔

ایوب انصاری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو اعظم خان اور مسلمانوں سے ہمدردی نہیں ہے، وہ صرف ووٹ بینک کی طرح مسلمانوں کو استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں کسان مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی کڑی میں اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کے ساتھ گرفتاری دی لیکن ابھی تک پارٹی کے دوسرے سب سے قد آور رہنما اعظم خان جو جیل میں بند ہیں۔ باوجود اس کے نہ اکھلیش نے اور نہ ہی پارٹی کارکنان نے اعظم خاں کے لئے گرفتاری دی ہے۔

ڈاکٹر ایوب انصاری نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کے خلاف 90 کیسز درج کیے گئے۔ اور یہ انتقامی کارروائی ہے۔ اعظم خان کا پورا خاندان تقریبا ایک سال سے جیل میں قید ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے۔

ڈاکٹر ایوب انصاری نے کہا کہ 'ہماری پارٹی اعظم خان کے ساتھ ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فورا رہا کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں:زرعی قوانین کسان مخالف: پیس پارٹی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.