ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی نے منایا سوامی وویکانند کا یوم پیدائش - اتر پردیش خبر

سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کو ’یوا گھیرا‘ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں پارٹی کارکنان نے پروگرام کا انعقاد کیا۔

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:27 PM IST

دارالعلوم چوک پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے اور سماجوادی پارٹی کے رہنما حیدرعلی نے کہا کہ نوجوان بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور عوام مخالف رویہ سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان بی جے پی کے دور اقتدارمیں بے روزگاری، آسمان چھوتی مہنگائی، خواتین پر ہورہے مظالم، قانونی نظم و نسق کی بدحالی جیسے مسائل کو عوام کے درمیان اجاگر کریں گے۔

سوامی وویکانند کی یوم پیدائش

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر نوجوان متحد ہوکراکھلیش یاد و کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے جھوٹے وعدوں کے سہارے عوام کو دھوکہ دینے کاکام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت جمہوریت اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن ایس پی کارکنان اس کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کریںح گے اور متحد ہوکر جمہوریت و آئین کی حفاظت کریں گے۔

اس دوران ی مفتی احمد گوڑ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ریاست میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ خواتین گھر میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اسلئے کارکنان متحد ہوکر اس عوام مخالف حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اس عوام مخالف حکومت کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت سماجوادی پارٹی کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.