ریاست اتر پردیش کے بریلی میں سماجوادی پارٹی کے شہر صدر کے طور پر شمیم سلطانی کی تاجپوشی ہوئی ہے۔
دراصل بریلی میں سماجوادی پارٹی نے شہر صدر کے عہدے پر تمام دعویداروں میں سے شمیم خان سلطانی کا انتخاب کرتے ہوئے ان کی تاج پوشی کی ہے۔

شمیم خان سلطانی کو تمام دعویداروں کے درمیان ناقابل تردید نام ہونے کی وجہ سے تاج پوشی کا انعام ملا ہے۔

حالانکہ اس عہدے کے لیے سماجوادی پارٹی کے بزرگ رہنما قدیر احمد اور ظفر بیگ کا نام بھی اس میں شامل تھا۔ لیکن شمیم خان سلطانی نے تمام حریفوں کو شکست دیتے ہوئے شہر صدر کے عہدے پر قبضہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'اُن کا دعویٰ شروع سے ہی مضبوط مانا جا رہا تھا۔ وہ اس سے قبل پارٹی کے کئی اہم عہدوں پر فائذ رہ چکے ہیں اور اپنی ذمہ داری سے پارٹی کو کئی موقع پر سیاسی فائدہ بھی پہنچایا ہے۔'