سابق وزیر عطا الرحمٰن اور سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر شمیم خان سلطانی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے حکمراں پارٹی کے اشارے پر بی جے پی کے امیدواروں کی یک طرفہ جتانے کی کوشش کی ہے۔ جسے سماجوادی پارٹی برداشت نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ بریلی میں 15 جولائی کو سماجوادی پارٹی ضلع کی تمام تحصیلوں اور بلاک ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی دھرنا دے گی۔ سماجوادی پارٹی نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ضلع پنچایت انتخابات میں طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔
سماجوادی پارٹی کے دفتر پر پارٹی کے شہر صدر کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں صدر شمیم خان سلطانی نے کہا کہ بی جے پی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ضلع پنچایت، بلاک پرمُکھ انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار کی طاقت کا غلط استعمال کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔
سابق وزیر عطا الرحمٰن نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہینگائی، امن و امان کی خراب صورتِ حال، بےروزگاری، زرعی قانون، صحت کا ناقص نظام اور بدعنوانی جیسے مدعے لیکر عوام کے درمیان احتجاجی مظاہرہ کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: دمکھودا بلاک پرمُکھ انتخابات: سماجوادی پارٹی نے انتطامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا
اس موقع پر سابق شہر صدر ڈاکٹر قدیر احمد، شہر کی ٹیم میں شامل جنرل سکریٹری شہر صدر گورو سکسینا، انجینیئر انیس احمد، سادھنا مشرا، محمد کلیم، مرتیونجے، مشرا، رام سیوک پرجاپتی وغیرہ موجود رہے۔