ETV Bharat / state

اترپردیش: حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج - نوئیڈا کی خبریں

نوئیڈا میں نوئیڈا مہانگر یوتھ فرنٹل سیل کے کارکنان نے اترپردیش حکومت کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ کو گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

اترپردیش: حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:57 AM IST

سماج وادی پارٹی ہائی کمان کی ہدایات پر نوئیڈا مہانگر یوتھ فرنٹل سیل کے کارکنان نے کسانوں کی حالت زار، مہنگی تعلیم، بے روزگاری، نجی کاری میں بدعنوانی، ریزرویشن، بی ایڈ امتحان میں دلتوں کے مفت داخلے وغیرہ معاملات پر سٹی مجسٹریٹ کو گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔

اس احتجاج کی قیادت یوجنا سبھا نوئیڈا رورل کے صدر انیل پنڈت نے کی۔ کارکنان دفتر کے باہر جمع ہوئے اورکسان مخالف ، نوجوان مخالف حکومت نہیں چلے گی جیسی نعرے بازی کرتے ہوئے دفتر میں داخل ہو گئے۔

اترپردیش: حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

اس موقع پر ایس پی کے سابق ترجمان راگھویندر دبے نے کہا کہ اتر پردیش میں قتل ، لوٹ مار اور جنسی زیادتی کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بہن بیٹیاں یہاں محفوظ نہیں ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ کسانوں کو خودکشی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ اترپردیش میں منعقدہ بی ایڈ انٹری امتحان میں دلت طلبا پر مفت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے طلبا میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

اس موقع پر یوجن سبھا کے چیئرمین انیل پنڈت نے کہا کہ نجکاری میں بدعنوانی ہورہی ہے۔ نوجوان بے روزگار ہیں اور کام ضائع ہو رہا ہے ، لیکن بی جے پی حکومت کو ہندو مسلمان کے علاوہ فرصت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.