ETV Bharat / state

یوگی حکومت پوروانچل ایکسپریس وے کو معیاری نہیں بنا سکی: اروند سنگھ گوپ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 4:26 PM IST

پوروانچل ایکسپریس وے کو معیاری نہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اور سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اروند کمار سنگھ نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے کو میعاری بنانے میں موجودہ ریاستی حکومت ناکام رہی ہے۔

پوروانچل ایکسپریس وے کو معیاری نہیں بنا سکی یوگی حکومت : اروند سنگھ گوپ

ریاست اتر پردیش میں پوروانچل ایکسپریس وے پر سیاست تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر کا کریڈٹ لینے کے لئے جنگ جاری ہے۔ وہیں اب سابق ریاستی وزیر اور سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اروند کمار سنگھ نے پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر میں معیاری پیمانے پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ اگر آپ آگرہ ایکسپریس وے پر چلیں تو آپ کو تمام سہولیات بین الاقوامی سطح کی حاصل ہوں گی لیکن پوروانچل ایکسپریس وے پر اس میعار کو مکمل کرنے میں موجودہ ریاستی حکومت ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے کے لئے تمام کام اکھلیش حکومت میں مکمل ہوئے۔ ٹینڈر تک ہماری حکومت میں ہوئے، لیکن آگے کا کام ریاستی حکومت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ پوروانچل ایکسپریس وے اکھلیش حکومت کی کوشش سے بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ڈیجیٹل ٹکنالوجی جمہوری و انسانی اقدار پر مرکوز ہو: مودی

سماجوادی پارٹی کی وجے رتھ یاترا کے بارے میں اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ یہ یاترا ریاست میں بدلاؤ کی نئی تاریخ رقم کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 4:30 بجے وجے یاترا غازی پور سے لکھنؤ پہونچی۔ پوری رات جس طرح سے نوجوان اور عوام نے اکھلیش یادو کا استقبال کیا ہے، اس سے میں دعویٰ کرتا ہوں کہ سنہ 2022 میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.