ETV Bharat / state

متحد ہوکر بی جے پی حکومت کو بے دخل کرنے کا وقت آگیا: آدتیہ یادو - کارکنان نے زبردست استقبال

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کی یہ یاترا گزشتہ دیر شام دیوبند اور گھلولی چیک پوسٹ ہوتے ہوئے سہارنپور پہنچی، پارٹی کے قومی صدر شیوپال یادو کے بیٹے اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آدتیہ یادو اس یاترا کی قیادت کررہے تھے، ان کا گھلولی چیک پوسٹ پر کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔

متحد ہوکر بی جے پی حکومت کو بے دخل کرنے کا وقت آگیا: آدتیہ یادو

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 8:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آدتیہ یادو نے کہاکہ ریاست کا نوجوان بے روزگار ہے، مہنگائی اور قانون نظم ونسق پر حکومت کا کوئی قابو نہیں ہے، بھائی کو بھائی سے لڑانے کا کام کیا جارہاہے۔ اس لئے اقتدار کی تبدیلی کے لئے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے ذریعہ 'سماجک پریورتن یاترا' کی شروعات کی گئی ہے۔ اس یاترا سے اقتدار کی تبدیلی ضرور ہوگی اور اترپردیش کے عوام کو راحت ملے گی۔

متحد ہوکر بی جے پی حکومت کو بے دخل کرنے کا وقت آگیا: آدتیہ یادو

پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کی یہ یاترا گزشتہ دیر شام دیوبند اور گھلولی چیک پوسٹ ہوتے ہوئے سہارنپور پہنچی، پارٹی کے قومی صدر شیوپال یادو کے بیٹے اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آدتیہ یادو اس یاترا کی قیادت کررہے تھے، ان کا گھلولی چیک پوسٹ پر کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔ اس کے بعد ناگل اور گاگلہیڑی میں بھی استقبال کیا گیا۔

سہارنپور پہنچنے پر سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آدتیہ یادو نے کہاکہ سماجک پریورتن یاترا 12 اکتوبر کو متھرا سے اترپردیش میں اقتدار کی تبدیلی کے مقصد سے پارٹی کے قومی صدر شیو پال یادو نے شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو خاص کر اترپردیش کو نفرت کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر عوام ان کی اس پالیسی کو سمجھ چکی ہے اور وہ تبدیلی کا ذہن بناچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے، جب سبھی مل کر ترقی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اس یاترا کا مقصد موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو عوام تک پہنچانا ہے اور وہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Encounter: کامران کا سیاسی قتل ہوا، اہل خانہ کا الزام

آدتیہ یادو نے کہا کہ نفرت کی سیاست زیادہ دن تک نہیں چل سکتی۔ آج تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہے، انہیں روزگار نہیں مل پارہا ہے۔ وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سبھی اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر بی جے پی حکومت کو اترپردیش سے بے دخل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.