ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کو ہر طبقہ کی حمایت مل رہی ہے: سنجے گرگ

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں بی جے پی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

سماج وادی پارٹی کو ہرطبقہ کی حمایت مل رہی ہے سنجے گرگ

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 11:54 AM IST

سماج وادی پارٹی کے سہارنپور سے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کو ہر طبقے کی کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی اور اگلے وزیراعلی اکھلیش یادو ہوں گے۔

سماج وادی پارٹی کو ہرطبقہ کی حمایت مل رہی ہے سنجے گرگ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پر منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران بی جے پی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے کا عہدِ لیا۔

سنجے کرگ نے کہا کہ جس طریقے سے ہر طبقہ کی حمایت سماج وادی پارٹی کو مل رہی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اترپردیش میں برسراقتدار آئے گی۔

بی جے پی حکومت سے اس وقت ہر طبقہ پریشان ہے۔ چاروں طرف غنڈہ راج ہے، رشوت خوری عام ہوچکی ہے، افسران کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں اور وہ حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ سماج وادی پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں جو کام کئے تھے، اسے بی جے پی گنوانے کا کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.