سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما سلمان خورشید نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے پاپولیشن کنٹرول بل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت کو پہلے یہ بتانا چاہیے کہ وزرا کو کتنے بچے ہونے چاہیے۔ اس کے بعد مجوزہ آبادی قانون نافذ کرنا چاہیے۔ اس میں جائز اور ناجائز بچوں کی بھی گنتی کی جانی چاہیے'۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے یہ بیان فروخ آباد میں دیا۔
مظفرنگر: تبادلوں کے خلاف طبی عملے کا احتجاج
غور طلب ہے کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نئی آبادی پالیسی (New Population Policy) لانے کی تیاری میں ہے۔ اترپردیش میں نئے آبادی کنٹرول قانون کو لے کر ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت دو سے زیادہ بچوں کے والد کو کسی بھی سرکاری سبسڈی یا کسی فلاحی اسکیموں کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ ایسے شخص کسی سرکاری نوکری کے لئے بھی درخواست نہیں دے سکتا ہے۔ ساتھ ہی نئے مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کو مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی لڑنے پر پابندی ہوگی۔