ETV Bharat / state

Job Fair at AMU اے ایم یو کے طلبا کیلئے تیرہ نومبر کو سیراب بھرتی میلہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو ) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے یو نیورسٹی کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل ( آئی کیو اے سی) کے اشتراک سے آئندہ 13 نومبر کو ایک روزہ بھرتی میلے 'سیراب' کا انعقاد کیا جائے گا۔ AMU to organise recruitment fair on November 13

سیراب بھرتی میلہ
سیراب بھرتی میلہ
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 12:49 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے طلباء کو تعلیم و تربیت کے ساتھ نوکریوں کے مواقع فراہم کرتی ہے جس سے طلبہ کو انٹرویو کے تجربہ کے ساتھ نوکریاں بھی ملتی ہیں۔ یونیورسٹی کے ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر نے کورونا وبا میں بھی طلباء کو کیمپس میں ہی انٹرویو کروا کر روزگا فراہم کروایا اور اب طلباء و طالبات کے لئے 'سیراب' کے نام سے جاب میلے کا اہتمام 13 نومبر کو کر رہا ہے۔ سیراب بھرتی میلا فیکلٹی آف آرٹس میں منعقد ہوگا اور اس کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے مختلف کورسز مکمل کرنے والے اور انڈرگریجویٹ/ پوسٹ گریجویٹ کے سال آخر کے طلبا و طالبات کو تقرری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ Sairaab Job Fair for AMU students on 13 november

یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) سعد نے بتایا کہ اس میں سے زیادہ کمپنیاں بشمول اسٹیپنگ کلاؤڈ، مارک امپیکس، ٹیلے سی آر ایم، سو جابس، کنیکٹ بزنس سولیوشنس، بیلیو پی ٹی ای لمیٹیڈ ،اے ٹی ایکس لرننگ، مائنڈ ٹیل گلوبل پرائیویٹ لمیٹیڈ، انسٹی ٹیوٹ آف یوروپین، ٹیومر و کانسٹرکشن شرکت کر رہی ہیں۔

حمید نے مزید بتایا اس میلے کے لئے اب تک ایک ہزار زائد طلبا ء و طالبات رجسٹریشن کرا چکے ہیں، یہ پروگرام انڈسٹری اور یونیورسٹی کے درمیان رابطے مستحکم کرنے اور طلباء کو تقرری کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے،سیراب میلہ کے کنوینر پروفیسر اسد اللہ خاں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام نہ صرف طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انھیں مستقبل کے لئے تیار کرنے اور یونیورسٹی کی مجموعی رینکنگ کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

سیراب کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر جہانگیر عالم نے کہا کہ طلباء کے لیے اپنے مستقبل کو بہتر کرنے کا ایک موقع ہونے کے علاوہ یہ پروگرام طلباء کو تجربہ بھی دے گا اور انھیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،معاون کنوینر ڈاکٹر مزمل مشتاق نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ پروگرام طلباء کے لیے ہر اعتبار سے مددگار ثابت ہو گا اور انڈسٹری و یونیورسٹی کے روابط بھی مستحکم کرے گا۔
مزید پڑھیں:Urdu Language & Literature اے ایم یو میں جدید لسانیات اردو ادب کے حوالے سے 'یک روزہ سمپوزیم'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.