ETV Bharat / state

سہارنپور: سرعام ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل - ڈاکٹر انکت ساکن سہس پور

واقعہ کے بعد بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملہ کی جانچ پڑتال میں لگ گئی ہے۔

Saharanpur: Young doctor shot dead in public
سہارنپور: سرعام نوجوان ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 6:28 PM IST

سہارنپور کے نکوڑ علاقہ میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر انکت کو نامعلوم بدمعاشوں نے آج سرعام گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سہارنپور: سرعام نوجوان ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل

بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر انکت ساکن سہس پور ایک پرائیویٹ کلینک پر پریکٹس کرتے تھے، آج دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے نوجوان کلینک سے باہر نکل کر قریب ہی کسی مریض کو دیکھنے جارہا تھا،اس دوران نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

واقعہ کے بعد بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملہ کی جانچ پڑتال میں لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیے: کوٹہ میں ریلوے ملازم کا قتل

بتایا جاتا ہے کہ یہ قتل رنجش کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس پی دیہات اشو ک کمار مینا نے بتایا کہ نکوڑ علاقہ میں تقریباً ساڑھے تین بجے نوجوان کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا۔ پولیس واقعہ کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے، اہل خانہ کی جانب سے تحریر مل گئی ہے، جلد ہی بدمعاشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.