ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ صدر بازار کے شاستری نگر میں واقع سہگل نرسنگ ہوم پر گذشتہ کل زور آوروں نے حملہ کردیا ۔اور اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ بد سلوکی کی ۔یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ۔ جس کے بعد یو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے
در اصل گذشہ شام وھبور رانا اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ سہگل نرسنگ ہوم پہنچے اور زور آوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپتال کے منیجر ہرشیت سنگل کو گالی دی ۔ مقام واقع پر موجود لوگ جب تک انہیں روکتے تب تک انہوں نے مینجر کے ساتھ مارپیٹ بھی شروع کردی۔ جس کے بعد ہسپتال میں افراتفری مچ گئی ۔
واضح رہے کہ یہ اسپتال خواتین کے امراض کے علاج کے لئے مختص ہے ۔
مذکورہ اسپتال میں حاملہ خواتین اپنے علاج کے لیے آئی تھیں۔ اسی درمیان زور آروں نے افراتفری مچادی ۔
جب اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو یہ ڈاکٹر کے ساتھ بھی بد سلوکی کرنے لگے ۔اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے اسپتال میں رکھے کمپیوٹر کو بھی پھینک دیا ۔او ربعد میں اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کیا ۔ اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی
اسپتال کے ذمہ دار ڈاکٹر سہگل کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے بہت حیران ہیں، پولیس کو اس پورے معاملہ سے واقف کرادیا گیا ہے ۔ تھانہ صدر پولیس سے شکایت بھی درج کرائی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:ایمس ایمرجنسی وارڈ میں لگی آگ، مریضوں کو باہر نکالا گیا
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو لے کر آئی ایم میں جائیں گے۔قصورواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے ،کیونکہ ماضی میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔