ETV Bharat / state

Saharanpur Students Stuck in Ukraine: یوکرین میں پھنسے طلبہ کے اہل خانہ شدید پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل - روس یوکرین جنگ

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ایسے حالات میں وہاں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے گئے بھارتی شہری پھنس گئے ہیں۔ بھارت میں ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔Saharanpur Students Stuck in Ukraine

یوکرین میں پھنسے طلبہ کے اہل خانہ شدید پریشان، حکومت سے مدد کی اپی

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 7:40 PM IST

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور کے دیوبند علاقہ کے بڑگاؤں کے رہنے والے ڈاکٹر منیش سنگھ کے 22 سالہ لڑکے پیوش رانا یوکرین کے ونیسیا شہر کی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے سال اول کے طالب علم ہیں۔Saharanpur Students Stuck in Ukraine

یوکرین میں پھنسے طلبہ کے اہل خانہ شدید پریشان، حکومت سے مدد کی اپی

دونوں ممالک میں جنگ کے آغاز کی وجہ سے پیوش رانا کے والدین پریشان ہیں۔ پیوش رانا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کسی طرح باحفاظت بھارت واپس آجائے۔ اس کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

پیوش رانا دسمبر 2021 کے پہلے ہفتہ میں یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئے تھے، پیوش راناکی اپنے اہل خانہ سے آج بھی گفتگو ہوئی ہے اور اس نے اپنے والدین کو تسلی دی ہے کہ وہ یہاں خیریت سے ہے۔

پیوش رانا کے والد ڈاکٹر منیش سنگھ بڑگاؤں میں ایک میڈیکل اسٹور چلاتے ہیں، منیش سنگھ نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

دوسری جانب سہارنپور ضلع کے تاجپورہ گاؤں کا باشندہ صغیر حسن کا بیٹا شعیب یوکرین میں ایم بی ایس ایس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، جس کو لے کر اس کے اہل خانہ سخت تشویش اور فکر میں مبتلا ہیں۔

شعیب کے اہل خانہ نے وہاں کے سفارت خانہ سے رابطہ کیا ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جہاں پر وہ رہ رہیں وہاں کے حالات بالکل ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Muzaffarnagar Student Trapped in Ukraine: یوکرین میں پھسا مظفرنگر کا طالب علم

وہیں چلکانہ قصبہ کے محلہ ذاکر حسین کے رہنے والے عظیم انصاری، مظہر حسین، شعیب قریشی اور بہٹ کے گاؤں تاجپورہ کے رہنے والے محمد کاشف یوکرین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئے ہوئے ہیں، گزشتہ کچھ دنوں سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے جس کے سبب وہاں پر پھنسے سہارنپور کے عظیم، شعیب اور کاشف کے اہل خانہ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.