عمر رسیدہ خاتون پہلے سے ہی کینسر کی مریضہ ہے۔ بہو، بیٹے نے دونوں کو گھر سے بے دخل کیا جس کے بعد دونوں متاثرین نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دی۔
تفصلات کے مطابق سہارنپور کے تھانہ نانوتہ علاقہ کے رہنے والے عمر رسیدہ راجیندر اور ان کی بیوی کے ذریعہ بیٹے اور بہو کو اپنی جائیداد سے بے دخل کرنے کے باوجود زبردستی اس گھر میں رہ رہے ہیں اور ان پر ظلم کر رہے ہیں۔
راجیندر نے اپنی بیوی کے ساتھ سہارنپور ایس ایس پی دفتر پہنچ کر بیٹے اور بہو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ روز ان کے ساتھ گالی گلوچ اور مارپیٹ کی دھمکی دےکر ان پر ظلم کر رہے ہیں۔ راجیندر نے بتایا کہ اس نے پہلے ہی اپنے بہو بیٹے کو اپنی جائیداد سے بے دخل کر دیا ہے۔
راجیندر نے یہ بھی بتایا کہ پولیس سے جب اس کی شکایت کی گئی تو پولیس نے بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ راجیندر نے بتایا کہ اس کی آنکھیں کمزور ہیں اور بیوی کینسر کی متاثرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو ان کے پاس خود کشی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔