ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور میں 17 اگست کو موہن نامی شخص کے قتل ہونے کی خبر پولیس کو ملی تھی۔ آج سہارنپور پولیس نے اس قتل معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور اس کے عاشق کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
سہارنپور کے تھانہ صدر بازار پولیس کو آج اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب پولیس نے صرف پانچ روز کے اندر قتل کا معاملہ حل کردیا۔
ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ 17 اگست کو ریلوے کالونی میں رہنے والے موہن نامی شخص کی لاش اس کے گھر کے باہر پڑی ہوئی ملی تھی، موہن ریلوے میں خلاصی کے عہدے پر فائز تھا۔ اس قتل معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک ٹیم بھی تشکیل دی تھی۔ اسی معاملے میں آج تھانہ صدر بازار پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:دربھنگہ: اے ٹی ایم کلوننگ معاملے میں چار بدمعاش گرفتار
پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے اپنے عاشق راہل کے ساتھ مل کر شوہر کو کولڈرنک میں زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو گھر کے اطراف میں چھپادیا تھا۔ جب شک کی بنیاد پر مقتول کی اہلیہ پوجا سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے راہل کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بات قبول کی اور موہن کا قتل کرنے کی بات بھی قبول کی ہے۔ جس کے بعد اس کے عاشق راہل کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دونوں کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے پولیس نے انہیں جیل بھیج دیا ہے، ایس ایس پی نے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو پندرہ ہزار روپیہ کا انعام دیا۔