ETV Bharat / state

سہارنپور: نقلی دوا بنانے والے تین افراد گرفتار - اترپردیش نیوز

سہارنپور پولیس نے نقلی دوا اور کاسمیٹکس غیرقانونی طریقے سے تیار کرنے کے معاملے میں تین شاطر افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار کیے گئے افراد کے پاس سے بڑی تعداد میں نقلی دوا اور کاسمیٹکس کا سامان برآمد ہوا ہے، جس کی قیمت تقریباً سوا کروڑ بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے نقلی دوائیاں تیار کرنے والے تین افراد کو کیا گرفتار

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:37 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ منڈی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی، جب پولیس نے نقلی دواوں اور کاسمیٹکس تیار کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

گرفتار کئے گئے افراد گزشتہ کافی وقت سے اس کاروبار میں ملوث تھے۔ تھانہ منڈی پولیس نے طاہر گارڈن کے پاس سے ان کو گرفتار کیا ہے۔

مخبر کی اطلاع پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے، جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام رمن ٹھاکر ولد لکشمی ٹھاکر تھانہ اعظم نگر ضلع کٹہیار بہار، نفیس عرف مونو اور محمد ارسلان ولد محمد حنیف ساکن آتش بازار تھانہ کوتوالی منڈی سہارنپور بتائے جارہے ہیں۔

ان کے پاس سے پولیس نے مشہور کمپنی کی دوائیاں اور کاسمیٹکس برآمد کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ تین شاطر افراد کو تھانہ منڈی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا ہے، یہ افراد گزشتہ کافی وقت سے نقلی دوائیاں اور کاسمیٹکس کی فلنگ اور پیکنگ کا کام کیا کرتے تھے اوریہ سبھی شاطر قسم کے مجرم ہیں جن کے ماضی کے بارے میں معلومات کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ ایک مشہور کمپنی کے نام سے نقلی دوائیاں تیار کررہے تھے اور دیگر ریاستوں میں اس کی سپلائی کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ ان لوگوں کے تار کہاں۔ کہاں جڑے ہوئے ہیں۔ پولیس ان کو بھی تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے، گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو انعام دینے کا اعلان ایس پی سٹی نے کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.