سہارنپور پولیس کے ذریعہ نشہ آور اشیا کے اسمگلروں کے خلاف چلائی جارہی مہم Campaign against drug traffickers کے تحت آج سہارنپور پولیس نے غیر قانونی طرز پر نشہ کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے تقریباً ایک کروڑروپیے لاگت کی منشیات برآمد Drugs costing Rs 1 crore were recovered کی ہے، اتنا ہی نہیں ملزموں کے پاس سے دیسی طمنچہ، زندہ کارتوس اور چاقو بھی برآمد کیاگیا۔
اس بابت منعقد پریس کانفرنس میں ایس پی سٹی راجیش کمار نے میڈیا کو بتایاکہ سہارنپور کے تھانہ قطب شیر کی پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے کاروباری بھاوپور پلیا کے پاس موجود ہیں،جس کے بعد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام سے تین شاطر نشہ آور اشیا کے اسمگلروں کو گرفتار کرلیا، جس میں بلال احمد ولد ارشاد ساکن خانپور گوجر گنگوہ،روہت سینی ولد پون سینی مبارکپور گنگوہ،رجت ولد مام چند ساکن سلطانپور چلکانہ کو گرفتار کیاہے، جبکہ ان کا ایک ساتھی سونو عرف پرویز ساکن دمجھیڑہ تھانہ چلکانہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ایس پی نے بتایاکہ ملزمان کے پاس سے جو منشیات برآمد کی گئی ہے اس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً ایک کروڑ روپیے قیمت ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ قطب شیر میں سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئےاور انہیں جیل بھیج دیاگیاہے۔