در اصل گذشتہ دنوں کسان یونین بیدی گروپ کی جانب سے شیخ پورہ قدیم گاؤں میں زرعی قوانین اور کسانوں کے مسئلے پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اسی میٹنگ کی تصویروں کو شوسل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر 'زناکار' کے کیپشن کے ساتھ ایک مقامی شخص نے اپلوڈ کیا، جس پر کسان یونین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے کسان یونین کی شکایت اور ناراضگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے مذکورہ شخص کو سائبر جرائم کے تحت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس مذکورہ شخص سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
- مزید پڑھیں: مظفر نگر کی قومی شاہراہ 58 پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ
- نوئیڈا: بھارتیہ کسان یونین کے ارکان نے شجرکاری کی
واضح رہےکہ تین زرعی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ اور مغربی اترپردیش میں کسان سراپا احتجاج کرر ہے ہیں اور ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔