ETV Bharat / state

سہارنپور: تریپورہ تشدد کے خلاف رکن اسمبلی سنجے گرگ نے میمورنڈم دیا - مکتوب میں بتایا گیا

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر سنجے گرگ نے صدر جمہوریہ کے نام ضلع مجسٹریٹ کو دیے گئے ایک میمورنڈم میں کہا کہ تریپورہ میں فرقہ پرستی کا جو ننگا ناچ ہوا ہے وہ ریاست تریپورہ سمیت ملک کے لیے اچھا نہیں ہے اور اس سے ملک کی ساکھ بھی خراب ہوئی ہے۔ تریپورہ حکومت کو فوری طور پر حملوں کو روکنا چاہیے اور مخصوص طبقہ کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔

ترپورہ تشدد معاملے میں صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 5:58 PM IST

سہارنپور شہر سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر سنجے گرگ کی قیادت میں کارکنان نے تری پورہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک مکتوب سونپ کر اس سانحہ میں ملوث تمام قصور واروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

آج سنجے گرگ نے صدر جمہوریہ کے نام ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو دیے گئے مکتوب میں بتایا ہے کہ سبھی جانتے ہیں کہ بھارت مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ ہمارا آئین ہمیں مذہب، ذات پات اور نسل سے بالاتر رکھتا ہے۔ لیکن ریاست تریپورہ میں آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جوحالیہ تشدد برپا کیا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے کیونکہ اس میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے، جس سے فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوا جو کہ ریاست اور ملک کے مفاد میں کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہے۔'

ترپورہ تشدد معاملے میں صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان سماجی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد ملک اور سماج کی ترقی ہے۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے درج ذیل مطالبات پر سنجیدگی سے فوری کارروائی کی جائے تاکہ تریپورہ اور ملک میں امن و امان قائم رکھا جاسکے۔'

انہوں نے کہا کہ وہاں جو فرقہ پرستی کا ننگا ناچ ہوا ہے وہ ریاست تریپورہ سمیت ملک کے لیے اچھا نہیں ہے اور اس سے ملک کی ساکھ بھی خراب ہوئی ہے۔ تریپورہ حکومت کو فوری طور پر حملوں کو روکنا چاہیے اور مخصوص طبقہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تریپورہ تشدد کے بارے میں مبینہ طور پر معلومات دینے والوں کے خلاف اگرتلہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں ایڈوکیٹ مکیش، انصار الحق اور صحافی شیام میرا سنگھ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ تریپورہ ریاست کے وزیر اعلیٰ وپلو کمار دیو کو برطرف کیا جائے کیونکہ ان کی حکومت میں ریاست میں امن و امان کی صورتحال نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ تریپورہ میں فوری اثر سے صدر راج نافذ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.