اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے منڈی علاقے میں بدھ کو ایک شخص نے اپنی بیٹی کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے بتایا 'منڈی علاقے کے کٹہرا چوکی کے سامنے شعیب نامی شخص کی الکٹرانک کی دوکان تھی۔ صبح اس نے اپنی چھ سال کی معصوم بیٹی کا قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی'۔
یہ بھی پڑھیے
بارہ بنکی : 8 گھنٹوں میں قتل کی واردات کا انکشاف، قاتل بھائی گرفتار
مظفر نگر: پولیس نے غیرقانونی شراب کی فیکٹری کا پردہ فاش کیا
ادھم سنگھ نگر: کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف
انہوں نے بتایا .'آدمی اپنے بیٹی کے ساتھ گھر میں اکیلے رہ رہا تھا سات مہینے پہلے اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں'۔