ETV Bharat / state

سہارنپور: لاک ڈاون کے سبب بازار میں سناٹا، عید بے رنگ

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں مقدس ماہ رمضان المبارک کے 30 روزہ مکمل ہونے بعد عیدالفطر کے لئے مسلمانوں میں بیچینی سی نظر آررہی ہے، لیکن لاک ڈاؤن 4 کی وجہ سے بازار سنسان ہیں، جہاں چاند رات کے روز بازاروں میں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہی ملتی تھی وہاں پر پرندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے، جہاں خواتین بازار میں کپڑے، جوتے وغیرہ خریدنے کے لئے جاتی تھیں، مرد بھی اسی لائن میں کھڑے نظر آتے تھے، مگر آج صورتحال بدلی ہوئی ہے، جہاں لوگ جمع رہتے تھے اور اچھا نظارہ دیکھنے کو ملتا تھا مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ سب ختم ہو چکا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کورونا نے انسان سے اسکی زندگی کا طور طریقہ چھین لیا ہے، اس مرتبہ رمضان المبارک بھی ایسے ہی گزرا ہے ۔

لاک ڈاون کے سبب بازار میں سناٹا
لاک ڈاون کے سبب بازار میں سناٹا
author img

By

Published : May 24, 2020, 5:35 PM IST

مگر روزے داروں کی عبادات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مسلمانوں نے گھروں میں رہکر ہی عبادت کی اور لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کیا اور ساتھ ہی اس مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے دعائیں بھی کیں، اتنا ہی نہیں بلکہ آج جب رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے تو دارلعلوم دیوبند کی جا ب سے فتوی جاری کرکے عیدالفطر کی نماز گھروں میں رہکر اداکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

لاک ڈاون کے سبب بازار میں سناٹا

چاند رات کو بازاروں میں بڑی رونق رہتی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بازار اپنی رونقیں کھو چکے ہیں جن میں خاص طور پر مدنی روڑ،مین بازار، دارلعلوم چوک وغیرہ بازار کورونہ وائرس کی وجہ سے اپنی قسمت پر آنسو بہا رہے ہیں،

آج کے حالات پر وقار احمد کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے پہلے عید منائ جاتی تھی اس مرتبہ ایسی نہیں منائ جائے گی بلکہ سادگی کے ساتھ عید منائیں گے،موجودہ حالات کے پیش نظر سبھی کو عید سادگی سے منانی چاہیے

شمع بختیار خاتون نے بتایا اس مرتبہ عید کی کوئ خوشی نہی ہے۔ ہر جگہ سناٹا ہے۔ ایک خوف کاماحول ہے۔ بازار سنسان ہیں۔ ہر سال بازار سامان خریدنے کے لئے جاتے تھے مگر اس مرتبہ کوئی خریداری نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ خوشی نہیں ہے جو پہلے ہوا کرتی تھی۔
چھوٹی بچی روماشہ نے کہا کہ ہم عید کی خریداری کرنے کے لئے اپنی ممی کے ساتھ بازار جایا کرتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب نہیں جا رہے ہیں ۔

محمد اعظم نے بتایا کہ جو حالات اس وقت پوری دنیا کے بنے ہوئے ہیں وہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہیں اور دعاؤں سے یہ سب بادل ختم ہوجائیں گے، رونق تو دوبارہ بھی آجائیں گی اللہ تعالی سے دعا کریں کہ جلد سے جلد کورونہ وائرس خاتمہ ہو جاۓ-
لاک ڈاؤن 4 پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہکر ہی عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.