ETV Bharat / state

Saharanpur DM Visits Darul Uloom Deoband: سہارنپور ضلع مجسٹریٹ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ - ملک کی ترقی میں دیوبند کا اہم کردار

سہارنپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت دیگر افسران نے آج عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش کی۔

سہارنپور ضلع مجسٹریٹ کا دارالعلوم دیوبند کا دورہ

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 9:43 PM IST

دیوبند: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، نوڈل آفیسر رجنیش دوبے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت دیگر افسران نے آج عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اور مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کرکے دارالعلوم دیوبند کی خدمات کی ستائش کی۔

ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کے تاریخی لائبریری میں موجود قیمتی اور نایاب کتابوں کو دیکھ کر تعریف کی۔

اس موقع پر مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے افسران کے سامنے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ادارہ 1866 میں قائم ہوا تھا جس نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور آزادی کے بعد سے یہ ادارہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی نہایت رول ادا کر رہا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ یہ خالص مذہبی تعلیمی ادارہ ہے جس نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ اس دوران مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دارالعلوم کی تاریخ سے متعلق کتابیں بھی افسران کو پیش کیں۔

دورے سے متعلق ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش کمار دوبے نے بتایا کہ یہ رسمی دورہ ہے، دارالعلوم دیوبند کے بارے میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہے، کافی دنوں سے یہاں آنے کی خواہش تھی، آج یہاں پہنچ کر اچھا لگا، ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور بہت خوشگوار ماحول میں علمی گفتگو بھی ہوئی۔ ساتھ ہی ادارے کی تاریخی لائبریری کو دیکھا اور اس میں موجود نایاب اور تاریخی کتابوں پر بھی نظرثانی کی، افسران نے لائبریری کے ساتھ دارالعلوم دیوبند کی مشہور مسجد رشید کے علاوہ ادارے کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:

اس دوران ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے طلبا سے کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ماسک سینیٹائزر استعمال کرنے اور ڈبل ویکسینیشن کروانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے لڑنا ہے، سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.