اتر پردیش کے سہارنپور میں آر پی آئی (اے) کے عہدیداران اور کارکنان نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ارسال کرتےہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ہاتھرس معاملہ میں سیاست تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، ایک جانب جہاں مختلف پارٹیوں کے لیڈران ہاتھرس پہنچ کر متاثرہ کے اہلخانہ سے ملاقات کررہے ہیں تو وہیں اب اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبے نے بھی زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔
صدر جمہوریہ کو دیئے جانے والے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے، اس وقت اترپردیش میں جنگل راج چل رہا ہے اور حکومت ان واقعات روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔