ETV Bharat / state

سہارنپور: کانگریس کارکنان کا ڈی ایم کو انتباہ - کانگریس کارکنان

سہارنپور کی امبالہ جی ٹی روڈ پر تعمیر کئے گئے ٹول پلازہ کے معاملے میں کانگریس کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔

congress
congress
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 8:48 PM IST

کانگریس کارکنان نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے باشندوں کو ٹول ٹیکس میں چھوٹ دی جائے ورنہ وہ دھرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

نریش سینی، کانگریس رکن اسمبلی بیہٹ

تفصیلات کے مطابق کانگریس کارکنان نے امبالہ دہرادون نیشنل ہائے وے پر سرساوہ میں تعمیر کئے گئے ٹول پلازہ پر مقامی باشندوں سے ٹول ٹیکس نہ لینے کے مطالبے پر ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور میمورنڈم سونپا۔

کانگریس نے میمورنڈم میں کہا کہ ٹول پلازہ پر مقامی باشندوں کو رعایت دی جائے کیوں کی علاقہ کے باشندوں کا ہر وقت آنا جانا لگا رہتا ہے اس وجہ سے وہ بار بار ٹول نہیں دے سکتے،

کانگریس نے میمورنڈم میں انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر علاقہ کے باشندوں کے لیے ٹول معاف نہیں کیا گیا تو کانگریس کارکنان دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس کارکنان کے ذریعہ اس سے قبل بھی دہرادون جی ٹی روڈ پر چھٹمل پر میں تعمیر کئے گئے ٹول پلازہ پر علاقہ کے باشندوں کے لیے ٹول فری کرایا تھا۔

اس سلسلے میں بیہٹ کے رکن اسمبلی نریش سینی نے بتایا کہ یہ ٹول پلازہ دو روز قبل ہی شروع کر دیا گیا ہے اور وہاں پر کسان، مزدور سے ٹول وصول جارہا ہے اور جو لوگ کھیتوں پر کام کرنے جارہے ہیں ان سے بھی ٹول ٹیکس لیا جارہا ہے جو سراسر غلط ہے جبکہ قانون کے مطابق آدھار کارڑ کے مطابق ٹول میں چھوٹ دی جاتی ہے لیکن علاقہ کے باشندوں سے بھی ٹول وصول جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.