ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے گنگوہ علاقہ میں راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جینت چودھری نے کسان تحریک کے دوران پیش آئے واقعہ کے پیش نظر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور انہوں نے بی جے پی حکومت کو انگریزوں کی نئی حکومت قرار دیا،
انہوں نے کہاکہ لکھیم پور میں کسانوں کو کچلنے والے لوگ عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم سب کو متحدہ ہوکر اور مذہب و برادی کی سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی کے لئے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے پر عزم ہونا پڑے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی دتیہ ناتھ پر بھی سخت تنقید کی۔
آر ایل ڈی کے قومی صدرجینت چودھری نے لکھیم پوری کھیری میں کسانوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی غرور کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے بی جے پی حکومت کو انگریزوں کی نئی حکومت قرار دیا،انہوں نے نوجوانوں،کسانوں، مزدوروں اور خواتین سے متحد ہوکر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے بی جے پی کی حب الوطنی کوفرضی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں اب تبدیلی کا وقت آگیاہے۔انہوں نے کہا ہم سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے ابولکلام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے اور فرضی حب الوطنی کے دعویدار کو حب الوطنی کا سبق پڑھائینگے۔
جینت چودھری نے وزیر اعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ’راج پاٹھ چھوڑ کر پوجا پاٹھ ‘ کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی نفرت پھیلانے والے لوگ اترپردیش میں ایک مرتبہ پھر انتخا جیتنے کے لئے سارے ہتھکنڈوں کا استعمال کرینگے۔ جن سے ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی میں انتخاب میں بی جے پی بر سر اقتدار نہیں آئیگی۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی کسان سماّن ندھی منصوبہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو صرف سالانہ چھ ہزار روپیہ دینے والی حکومت دوسری طرف کسانوں کی کمر توڑنے کا کام کررہی ہے، لیکن ہماری حکومت بننے کے بعد ہم کسانوں کو سمان اور ان کے حقوق کے ساتھ ساتھ بارہ ہزار روپیہ سالانہ دینگے۔ ریاست کے سرکاری اسکولز میں کمپیوٹر کی معیاری تعلیم کا نظم کیاجائیگا، ابھی صرف چند اسکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے لیکن ہمارا دور اقتدار آنے پر تمام اسکولز اس کا بندوبست کیا جائیگا۔
جینت چودھری نے یہ بھی کہاکہ ہماری حکومت بننے کے بعد مغربی یوپی میں ہائیکورٹ کی بینچ قائم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:آر ایل ڈی کے سینئر رہنما جینت چودھری پر لاٹھی چارج
انہوں نے مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر کئی مدعوں پر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔
راشٹریہ لوک دل کے رہنما نعمان مسعود نے بھی کسانوں کے مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی کو لیکر بی جے پی حکومت پر سخت تنقیدکی اور جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ اداکیا۔