چند بدمعاشوں نے راجوپور سے دیوبند آرہے تاجر کو لوٹ لیا اور ان کے پاس سے پچاس ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔ علاقہ میں دن دہاڑے پیش آنے والے اس واقعے کے بعد لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تاجر پر چاقو سے حملہ بھی کیا۔
اس واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور زخمی تاجر کو علاج کے لیے پہنچایا۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ 'واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے، بدمعاشوں کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔'