ETV Bharat / state

سہارنپور: کوارنٹائن سینٹر میں ایک شخص کی موت - کورونا ٹیسٹ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ مرزاپور علاقے میں واقع کوارنٹائن سینٹر میں ایک شخص کی موت کا واقعہ سامنے آیا جس سے انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے۔

کوارنٹائن سینٹر میں ایک شخص کی موت
کوارنٹائن سینٹر میں ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 9:51 PM IST

سہارنپور کے کوارنٹائن سینٹر میں ایک 40 سالہ شخص کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی ہے۔

اس واقعہ کے بعد انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے، جس کے بعد اس شخص کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا لیکن اس کی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سکون کی سانس لی۔

اکھلیش سنگھ ,ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ

اس بابت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ 'ضلع کے تھانہ مرزا پور علاقے میں ایک شخص کو قریبی کوارنٹائن سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، رات میں اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد مذکورہ شخص کو ضلع ہسپتال لے جایا جارہاتھا لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ گیا۔

اس شخص کی موت کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں اس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ہلاک شدہ شخص گورکھپور کا بتایا جارہا ہے جو ہریانہ کے جمنانگر میں کام کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.