ان کے اس بیان پر بی جے پی کی فائر برانڈ رہنما سادھوی پراچی نے طنز کرتے ہوئےکہا کہ مجھے مولانا ارشد مدنی پر ترس آتا ہے اور ان کی عقل پر افسوس ہوتا کہ یہ کس کے لئے لڑ رہے ہیں۔
سادھوی پراچی نے کہا کہ 'بابر نہ بھارت میں پیدا ہوا اور نہ ہی مرا اور ایک برا انسان تھا اور ایسے انسان کے لیے مدنی کیوں لڑ رہے ہیں'؟
پراچی نے مزید کہا کہ میں مولانا ارشد مدنی سے میڈیا کے ذریعہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ 'وہ جب امن اور بھائی چارے کی اپیل کر رہے ہیں تو پھر وہ بابر کے لئے کیوں لڑ رہے ہیں'؟