ضلع علی گڑھ اوپرکوٹ کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے پر گذشتہ شب ایک رکشہ چلانے والا صدام ولد انوار کا ایکسیڈنٹ سواری لے جاتے وقت اسکوٹی والے سے ہوا جس کے بعد اسکوٹی والے سمیت موجودہ دیگر افراد نے صدام کی بے رحمی سے پٹائی کر کے زخمی کردیا۔
پٹائی کے بعد سے ہی صدام لاپتہ تھا۔ صدام کے لاپتہ ہونے سے علاقے کے لوگوں نے صدام کے خاندان والے اور مسلم لیڈران نےاوپر کوٹ کوتوالی کا گھیراؤ کر انتظامیہ پر دباؤ ڈالتے ہوئے مطالبہ کیا جلد سے جلد پولیس صدام کو برآمد کریں۔
جس کے مطابق علی گڑھ انتظامیہ نے پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی جس کے بعد اطلاع کے مطابق رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے علی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بس اڈے پر صدام زخمی حالت میں ملا۔

زخمی صدام کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ملخان سنگھ میں داخل کروایا گیا ہے۔ علی گڑھ ایس پی سٹی کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ دی گئی تقریر کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے اور دی گئی معلومات کے ذریعے چھان بین کی جا رہی ہے۔
زخمی صدام اور ان کی اہلیہ شبانہ اور بہن روبینہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب میں صدام کے اوپر دباؤ بنایا گیا تھا کہ وہ یہ بیان دے کہ میں شراب پیے ہوا تھا، میں نشے میں تھا جو بالکل غلط ہے اور جو ویڈیو نشے کی بتا کر وائرل کی جارہی ہے وہ بھی غلط ہے۔
زخمی حالت میں صدام نے بتایا کل شام میرا اسکوٹی والے سے ایکسیڈنٹ ہوا جس کے بعد اسکوٹی والے نے میرے پٹائی کی اور نہ جانے کیا میرے سر پر مارا جس کے بعد میں بے ہوش ہوگیا اور مجھے کچھ نہیں معلوم چلا۔
مسلم رہنما اور اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر محمد سلمان امتیاز نے خصوصی گفتگو میں بتایا صدام کو انصاف ملنا چاہیے۔ کیونکہ اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ آپ نے خود دیکھا اس کے سر پر دماغ پر، کان پر چوٹ ہے اس کو سنائی نہیں دے رہا تو اس کو انصاف ملنا چاہیے۔

جس بھی طریقے سے ملے اور ہمیں علی گڑھ انتظامیہ اور پولیس پر پورا بھروسہ ہے گزشتہ شب جو واقعہ پیش آیا مجرم کو قانون کے دائرے میں سزا ملنی چاہئے۔
سلمان امتیاز نے مزید کہا اس کے اوپر کسی بھی طرح کا کوئی دباؤ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ ابھی خود اس نے کہا کہ گزشتہ رات میرے اوپر دباؤ بنایا گیا تھا کہ وہ یہ کہے کہ میں نشے میں تھا جو بالکل غلط ہے۔ جس طریقے سے صدام غائب تھا علی گڑھ کی پولیس اسے ڈھونڈ رہی تھی تو میرے نظریے سے تو صدام کو غائب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لاپتہ رکشے والا شخص زخمی حالت میں ملا
صدام کی بہن روبینہ نے بتایا ان لوگوں نے صدام کے سر پر کوئی ایسی چیز ماری تھی جس سے صدام زخمی ہوگیا اور بے ہوش ہو کر گر گیا، جیسا آپ نے وائرل ویڈیو میں دیکھا۔ اس کے بعد اس کو ہوش نہیں رہا اس کو کون لوگ کہاں لے گئے پتہ نہیں ۔جس کے بعد وہ کوڑے کے ڈھیر پر ملے۔
صدام کی بہن روبینہ نے مزید کہا اس کے اوپر کوئی دباؤ بنایا گیا ہے اور جو ویڈیو نشے کی حالت میں بتا کر وائرل کی گئی ہے وہ بھی غلط ہے۔