ETV Bharat / state

بھارتی شہریت کے لیے 29 برسوں سے دفاتر کا چکر لگانے والی صبا فرحت - Indian citizenship

پڑوسی ملک پاکستان سے 29 برس قبل بیاہ کر بھارت آنے والی صبا فرحت کا بھارتی شہریت حاصل کرنے کا خواب اب تک پورا نہیں ہوسکا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:46 PM IST

صبا فرحت کی شادی 29 برس قبل اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے رہنے والے ایک شخص فرحت مسعود سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد صبا اپنا ملک چھوڑ کر بھارت میں تو بس گئیں لیکن بھارت کے شہری نہ بن سکیں۔

انتیس برس قبل ہوئی تھی صبا کی شادی
انتیس برس قبل ہوئی تھی صبا کی شادی

شہریت حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری کاروائی اور شرائط پوری کرنے کے باوجود بھی صبا کی فائل ضلع انتظامیہ کے دفاتر کے چکروں میں الجھ کر رہ گئی ہے۔

صبا کے مطابق گزشتہ 29 برسوں سے وہ وزٹ ویزا پر بھارت میں رہ رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک عام بھارتی شہری کی طرح زندگی نہیں گزار پاتی ہیں۔

صبا کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے
صبا کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے

پاکستان کے لاہور سے تعلق رکھنے والی صبا فرحت کو تمام تر کوششوں کے باوجود بھی اب تک بھارتی شہریت حاصل نہیں ہوئی۔

فرحت بتاتی ہیں کہ 29 برس کا طویل عرصہ انہوں نے پابندیوں میں گزارا ہے، مزید یہ کہ پاکستانی شہریوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے وہ میرٹھ سے باہر نہیں جاسکتی۔ اس کے علاوہ پاکستان جانے کے لیے بھی ویزا حاصل کرنے میں انھیں مشکلات پیش آتی ہیں۔

صبا فرحت اپنے شوہر بچوں کے ساتھ میرٹھ میں مقیم ہیں

صبا بھارت کی بہو تو بن گئی لیکن بھارت کی شہری نہ بن سکیں اپنے اس درد کو بیان کرتے ہوئے صبا کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔ دوسرے پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریت ملنے کے بعد صبا اب خود کے لیے پر امید تو ہیں لیکن ضلع سطح پر سرکاری دفاتر کی سست روی اور افسران کے رویے سے مایوس بھی ہیں۔

برسوں سے دفاتر کا چکر لگانے والی صبا فرحت

بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے صبا فرحت کی تمام کوششیں سرکاری دفاتر کی دہلیز پر آ کر دم توڑ دیتی ہیں لیکن شہریت حاصل کرنے کی صبا کی کوششیں آج بھی جاری ہیں اور صبا کو امید ہے کہ ایک دن ان کی یہ کوشش ضرور کامیاب ہوگی

واضح رہے کہ اس سے قبل بلند شہر میں رہنے والی پاکستانی شہری فاخرہ نورین کو بھارتی کی شہریت حاصل دی گئی تھی جس کے تصدیق خود شہر کے ایس پی نے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.