ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر اسلام سے متعلق غلط فہمیاں

author img

By

Published : Oct 20, 2019, 12:15 PM IST

سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کی غلط تشریح پیش کرکے اسلام کو بدنام کرنے والوں کو علما نے مستند جواب دینے کا اعلان کیاہے۔

دو روزہ آل انڈیا فقہ وحدیث سیمینار

سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کے بارے میں بدگمانی پھیلانے کا کام اسلام مخالف طاقتیں کثیر پیمانے پر کر رہی ہیں، جس کا مقصد مسلمانوں کے خلاف عوامی طور پر نفرت پیدا کرنا ہے۔

یہ باتیں علماء نے مئو میں دو روزہ آل انڈیا فقہ وحدیث سیمینار کے دوران کہی۔

سمینار میں مقررین نے عوام کو شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ باطل طاقتیں سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

دو روزہ آل انڈیا فقہ وحدیث سیمینار، دیکھیں ویڈیو

مئو میں جاری دو روزہ آل انڈیا فقہ وحدیث سمینار کے دوران علما نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف تحریک جاری ہے، جس پر روک لگانے کے لیے علما کو سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

سمینار میں علما نے سنجیدگی سے مخالفین کو انہیں کے پلیٹ فارم پر جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ یہ کوشش ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے، لیکن اس کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کی غلط تشریح پیش کرنے والوں کو مستند جواب دینے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
علماء کے مطابق عوامی طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافے کے مد نظر یہ اقدام کئے جارہے ہیں۔

Intro:سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کے بارے میں بدگمانی پھیلانے کا کام اسلام مخالف طاقتیں کثیر پیمانے پر کر رہی ہیں. جس کا مقصد مسلمانوں کے خلاف عوامی طور پر نفرت پیدا کرنا ہے. علماء و محدثین اس طرح کی کوشش کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں. اس کام کے لئے سوشل میڈیا کے جانکاروں کی بھی مدد لی جائے گی.

Body:مئو میں جاری دو روزہ آل انڈیا فقہ وحدیث سمینار کے دوران سوشل میڈیا پر اسلام مخالف تحریک بھی زیر غور ہے. اس ضمن میں علماء نے سنجیدگی سے مخالفین کو انہیں کے پلیٹ فارم پر جواب دینے کا اعلان کیا ہے. حالانکہ یہ کوشش ابھی ابتدائی مراحلہ میں ہے، لیکن اس کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے.

Conclusion:سوشل میڈیا پر قرآن و حدیث کی غلط تشریح پیش کرنے والوں کو مستند جواب دیا جائے گا. علماء کے مطابق عوامی طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد میں اضافے کے مد نظر یہ اقدام کئے جارہے ہیں.

بائٹ. مفتی محمد انور، عالم دین
مولانا فرید احمد علیگ، عالم دین
مولانا عتیق احمد بستوی، سکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا

سید فرحان
ای ٹی وی بھارت
مئو
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.