ETV Bharat / state

دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں کورونا ویکسین کو لیکر الگ الگ طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین میں خنزیر کا استعمال کیا جارہا ہے اس لیے اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔ وہیں علماء نے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی بات کہی ہے۔

rumors about corona vaccine in saharanpur deoband uttar pradesh
دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 4:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں کورونا ویکسین کو لیکر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ جس کے بارے میں علماء دیوبند نے بڑی سازش کا حصہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے بلکہ اس کورونا ویکسین کا استعمال کرکے ملک سے اس خطرناک بیماری کا خاتمہ کیا جائے۔

دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ کچھ کمپنیاں جو کورونا ویکسین بنا رہی ہیں، وہ اس میں خنزیر کا گوشت استعمال کر رہی ہیں، جس سے پوری دنیا کے علماء طبقہ میں تشویش کا ماحول بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا صد سالہ تاریخی سفر

اس سلسلے میں آج جامعہ فاطمة الزہرہ اینگلو عربک دیوبند کے مہتمم مولانا لطف الرحمن صادق قاسمی نے کہا کہ کورونا ویکسین کے بارے میں میرا یہ کہنا ہے کہ جو افواہیں کورونا ویکسین کے سلسلہ میں آئی ہیں، وہ سراسر غلط ہیں، کیونکہ ابھی اس سلسلہ میں کوئی تحقیق اور تصدیق نہیں ہے۔ لہٰذا، ایسی افواہیں اڑانا بالکل غلط ہے۔

rumors about corona vaccine in saharanpur deoband uttar pradesh
مولانا لطف الرحمن صادق دیوبندی

انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں شرپسند عناصر کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہوسکتی ہیں۔ ان افواہوں کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس ویکسین کا ایک طبقہ استعمال کرے اور دوسرا طبقہ اس کا استعمال نہ کرسکے، اس لیے میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ اس ویکسین کا استعمال کیا جائے تاکہ ملک سے اس سنگین بیماری کا خاتمہ ہوسکے اور افواہوں پر قطعی توجہ نہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.