ETV Bharat / state

RSS Leader Indresh Kumar Visits Bareilly: راشٹریہ مسلم منچ کی مسلم تنظیموں سے ملاقات - سماج سیوا منچ کی تشکیل کے 25 سال مکمل

اترپردیش کے ضلع بریلی میں 'سماج سیوا منچ' کی تشکیل کے 25 برس مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران اقلیتی برادری کے تقریباً 50 معزز رہنماؤں کو اُن کی شاندار سماجی کارکردگی کے لیے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ Complete 25 Years of Formation of Samaj Seva Manch

آر ایس ایس راشٹریہ مسلم منچ کا مسلم تنظیموں سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 7:56 AM IST

بریلی: اتر پردیش کے ضلع بریلی میں فعال سماجی تنظیم 'سماج سیوا منچ' کی تشکیل کے 25 برس مکمل ہونے یعنی سِلور جُبلی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سینئر پرچارک اندریش کمار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ RSS Leader Indresh Kumar Visit Bareilly

مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما اندریش کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کسی ایک خاص طبقہ کی میراث نہیں ہے۔ اس پر تمام طبقات کو مساوی حقوق حاصل ہے۔ اس لیے ہم کسی کے بہکاوے میں نہ آ کر ملک کی سیاست اور ترقی میں اپنے حصّے کا تعاون ضرور کریں۔' Indresh Kumar on India's development

راشٹریہ مسلم منچ کا مسلم تنظیموں سے ملاقات

اندریش کمار نے اپنے خطاب کے دوران تمام حاضرین جلسہ سے وعدہ لیا کہ وہ بی جے پی کو ہرانے کے لیے نہیں بلکہ جیت دلانے کے لیے ووٹ کریں گے اور دیگر افراد کا ووٹ بھی بی جے پی کے حق میں ڈلوائیں گے۔

اُںہوں نے کہ ملک کو آزاد کرانے والے مجاہدین آزادی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ملک کا ہر طبقہ قومی یکجہتی کے درس پر چل رہا ہے۔ ہم سب کو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ متحد رہ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔' Indresh Kumar on Freedom Fighters

اس موقع پر اندریش کمار نے اقلیتی برادری کے تقریباً 50 معزز رہنماؤں کو اُن کی شاندار سماجی کارکردگی کے لیے تعریفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا۔ Award to leaders of the minority community

یہ بھی پڑھیں: Ulema Organize Protest Meeting in Bangalore: علماء کا سیکولر پارٹیوں کو انتباہ، وعدہ نبھائیں ورنہ متبادل سیاسی قیادت تیار کی جائے گی

کانفرنس سے پہلے اندریش کمار 'سماج سیوا منچ' اور 'بھارتیہ سدبھاونا منچ' کے قومی صدر ندیم شمسی کی رہائش گاہ بھی پہنچے۔

تقریب میں سادھوی کلپنا ارون دھتی، ندیم شمسی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شگفتہ غزل، راجندر گِھلڈیال، مجاہد اسلام، نوید خان، ڈاکٹر دیپ پنت، ڈاکٹر مِریدولا شرما، شاہین احمد، ڈاکٹر ونود پاگرانی وغیرہ موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.