ETV Bharat / state

اندریش کمار دارالعلوم دیوبند پہنچے

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور کے قصبہ دیوبند میں واقع معروف دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم میں آر ایس ایس کے رکن اندریش کمار کی آمد ہوئی۔

author img

By

Published : Jun 21, 2019, 9:41 PM IST

متعلقہ تصویر

اندریش کمار آر ایس ایس کی مسلم ونگ' راشٹریہ مسلم منچ' کےسربراہ ہیں۔

انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم ابوالقاسم نعمانی سےخیرسگالی ملاقات کے دوران کہا کہ وہ یہاں بھائی چارے کی غرض سے آیا ہوں۔

متعلقہ ویڈیو

مولانا ابوالقاسم نعمانی نے اندریش کما ر کو دارالعلوم دیوبند سے متعلق تفصیلی معلومات دی اور انہیں بتایا کہ یہاں کے اکابرین نے ملک کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

اندریش کمار نے مفتی نعمانی سے کہا کہ دارالعلوم دیوبند سے ایساپیغام جاری کیا جائے جس سے پوری دنیا میں امن و سلامتی اور بھائی چارے کی روشنی پہنچےاور اس سے پورا ملک تعلیم و ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔

اس پر مہتمم نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند روز اوّل سے تعلیم و تربیت اور امن وشانتی کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کے لئے یہاں کے علماءنے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور روز اوّل سے یہاں کے فضلاءملک کی تعمیر و ترقی میں مصروف ہیں۔

آخر میں اندریش کمار نے بتایا کہ ان کے یہاں آنے کا مقصد آپسی بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، اور امن سلامتی و محبت کی فضاء کو ہموار کرنا ہے۔

اس سے تقریباً 16 برس قبل سنہ 2004 میں بھی اندریش کمار دارالعلوم دیوبند آکر اس وقت کے مہتمم سے ملاقات کر چکے ہیں۔

انہوں نے قرآن کے حوالہ سے کہا کہ ہمیں اپنے اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کااحترام کرنا چاہئے۔

اندریش کمار نے کہا کہ ہماری پہچان مذہب کے طورپر نہیں بلکہ ایک بھارتی کے طورپر ہے، ہم سب کاوطن بھارت ہے لیکن 1947ءمیں انگریز کی سازش سے یہ ملک کی تقسیم ہوا، جس سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے اور وہیں سے یہ نفرتوں کا سلسلہ چل رہا ہے جس کو ختم کرکے آپس میں پیار و محبت کی فضاءپیدا کرنی چاہئے۔

Intro:اینکر

سہارنپور،دیوبند  
یہاں دارالعلوم دیوبند میں آر ایس ایس کی مسلم ونگ ’راشٹریہ مسلم منچ ‘ کے سرپرت اندریش کمار نے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ دیر شام ادارہ کے مہمان خانہ میں پہنچے راشٹریہ مسلم منچ کے صدر اندریش کمار نے کہاکہ میں یہاں بھائی چارے کی غرض سے آیا ہوں ۔

Body:اس دوران مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اندریش کما ر کو دارالعلوم دیوبند سے متعلق تفصیلی معلومات دیتے ہوئے یہاں کے اکابرین کی ملک کی آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں کے بارے میں بتایا اور تاریخ دارالعلوم دیوبند کا ہندی نسخہ دیا۔ اس دوران اندریش کمار نے مہتمم دارالعلوم دیوبند سے کہاکہ دارالعلوم دیوبند سے ایساپیغام جاری کیا جائے جس سے پوری دنیا میں امن و سلامتی اور بھائی چارے کی روشنی پہنچے اور پورا ملک تعلیم و ترقی کے راستے پر گامزن ہو،اس پر مہتمم دارالعلوم دیوبند نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند روز اول سے تعلیم و تربیت اور امن وشانتی کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا رہاہے، انہوںنے کہاکہ جنگ آزادی کے لئے یہاں کے علماءنے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور روز اول سے یہاں کے فضلاءملک کی تعمیر و ترقی میں مصروف ہیں۔بعد ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اندریش کمار نے بتایا کہ ان کا یہاں آنے کا مقصد آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنا اور امن و سلامتی و محبت کی فضاءہموار کرنا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل بھی سال اگست 2004ءمیں دارالعلوم دیوبند آچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ حکومت ملک کو تعلیم و ترقی کے بہتر راستے پر گامزن کرے اور عوام ملک کو امن وسلامتی ،محبت و اخوت اور صفائی و ستھرائی کا گہوارہ بنائے۔ انہوں نے قرآن کے حوالہ سے کہاکہ ہمیں اپنے اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کااحترام کرنا چاہئے۔ اندریش کمار نے کہاکہ ہماری پہچان مذہب کے طورپر نہیں بلکہ ہندوستانی کے طورپر ہے، ہم سب کاوطن ہندوستان ہے لیکن 1947ءمیں انگریز کی سازش سے اس ملک کی تقسیم ہوئی جس سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے اور وہیں سے یہ نفرتوں کا سلسلہ چل رہاہے جس کو ختم کرکے آپس میں پیار و محبت کی فضاءپیدا کرنی چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ ملک میں کچھ مسلم لیڈران بھی مسلمانوں کے اندر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ مسلمانوں کو مذہبی دائرہ میں قید کرکے رکھنا چاہتے ہیں، انہوںنے کہاکہ ہمیں مذہبی سخت گیریت کو چھوڑ کر نیک اور اچھا انسان بن کرملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔دارالعلوم دیوبند کی خدمات کے متعلق کئے گئے سوال پر انہوں نے کوئی قابل ذکر جواب نہیں دیاہے۔

Conclusion:بائٹ: اندریش کمار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.