ETV Bharat / state

دیوالی کی مناسبت سے ایودھیا کو 373 کروڑ روپے کی سوغات - بھجن کے لئے خصوصی مقام

ایودھیا میں بڑے پیمانے پر دیوالی منانے کے لیے جہاں پانچ لاکھ 50 ہزار دیے روشن کیے جائیں گے تو وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس 'دیپ اتسو' کے موقع پر اجودھیا کو 373 کروڑ69 لاکھ روپے کی سوغات بھی دیں گے۔

yogi adityanath, file photo
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 1:34 PM IST

آفیشیل ذرائع کے مطابق لگاتار تیسرے سال بھی دیوالی کے موقع پر ایودھیا کے باشندوں کو 373 کروڑ69 لاکھ روپے کی سوغات ملنے جارہی ہے۔ ایودھیا میں مکمل ہوچکے 15 بڑی پروجکٹوں کی نقاب کشائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 'دیب اتسو' کے موقع پر 26 اکتوبر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ رام کتھا پارک سے اس کا افتتاح کریں گے۔

اس میں میڈیکل کالج کی تعمیر، رام کی پیڑی میں غیر منقطع پانی کی رسائی، گپتار گھاٹ پر نئے گھاٹ کی تعمیر،بھجن کے لئے خصوصی مقام،ضلع خاتون اسپتال میں سو بستروں کا میٹرنٹی سنٹر، اجودھیا میں باب الداخلہ وغیرہ سمیت دیگر پروجکٹ شامل ہیں۔

موجود وقت میں زیادہ تر کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ایک دو پروجکٹ ہی ایسے بچے ہیں جن میں کچھ کام ہونا ابھی باقی ہے۔

Intro:Body:

Tuesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.