ETV Bharat / state

روٹی بینک کے بانی کشور کانت کی کورونا سے موت، آخری ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 2:26 PM IST

'میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کر رہا ہوں کہ کورونا کو ہلکے میں مت لیجئے۔ کورونا کے مریضوں کو ایسے دتکار دیا جاتا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا۔'

روٹی بینک کے بانی کشور کانت کی کورونا سے موت
Roti bank founder kishor kant tiwari died due to corona

ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو انہوں نے موت سے قبل سوشل میدیا پر لائو آ کر شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے تجربات اور جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور لوگوں سے مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کرتے رہے۔

روٹی بینک کے بانی کشور کانت کی کورونا سے موت

قبل اذیں ٹائفائڈ میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔ ٹائفائڈ سے 40 فیصد تک صحب یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اپنے اپنے بارے میں سوچتی ہے۔ 24 مارچ کو لاک ڈاؤن لگا اور لوگ خوف زدہ ہو کر ہسپتالوں میں جانے سے گریز کر رہے تھے۔ 'میں نے بنارس کے ہسپتالوں میں کھانا پہنچایا۔ مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا۔ مجھے کورونا سے ڈر نہں تھا کیا؟ لیکن اوپر والا سب ٹھیک کر دیگا۔ اس کا مجھے یقین تھا۔ ہر کالی رات کے بعد صبح ہوتی ہے۔

کشور نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میرے دوستوں اور بھائیو! میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ غم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ہم درد بنئے۔ درد و الم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ہم درد بننا بے حد ضروری ہے۔

مسلسل کھانستے ہوئے کشور کانت سانس لینے میں بھی دقت محسوس کر رہے تھے، لیکن ان کا یہ پیغام کہ اس برے وقت میں انسانیت کا ساتھ نہ چھوڑیں یہ انتہائی اہم تھا۔ تاہم مسلسل خراب ہوتے حالات کے درمیان کشور اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے اور جمعرات کا ان کا انتقال ہو گیا۔

انہوں نے لوگوں سے ماسک لگانے، سماجی فاصلہ پر عمل کرنے اور ہر قدم پر مکمل احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا دکھ کیسے بیان کروں جس سے میں دو چار ہوں۔ بس ایسی مصیبت کسی کو نہ ہو۔ میں بہت تکلیف میں ہوں۔ آپ اس تکلیف کو کبھی نہ جھیلیں۔

۔میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کر رہا ہوں کہ کورونا کو ہلکے میں مت لیجئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو ایسے دتکار دیا جاتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی بدترین حالت ہونے والی ہے۔ میں نے بہت دیکھا ہے۔

میری روح کانپ گئی۔ پھر بھی مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے میری مسکراہٹ ایسی ہی بنی رہے گی اور اسی رفتار سے روٹی بینک کا پرچم لہرا کر اوپر والے کے نعرے کے ساتھ پھر سے نکلوںگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.