مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مسلسل بارش کی وجہ سے ایک مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ماں بیٹی کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ جبکہ خاندان کا سربراہ شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق منظر اتنا خوفناک تھا کہ ایک سیکنڈ میں ہی چھت گر گئی اور چھت کے نیچے سوئے ہوئے خاندان کے 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔
جس میں ماں اور بیٹی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا جس کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا.
شہر کوتوالی علاقہ کے نیازو پورہ میں ہفتہ کی صبح سے پہلے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ صبح ساڑھے تین بجے تھانہ نگر کوتوالی کے محلہ نیاجو پورہ میں ایک مکان کی کچی چھت گر گئی۔ جس کے ملبے میں 26 سالہ خاتون پوجا، اس کا شوہر اکشے کمار اور 6 سالہ بیٹی مانسی دب گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Hi-Tech City Of Noida پہلی ہی بارش میں سڑکیں اور نوئیڈا اتھارٹی کے دعوے ڈوبے
مقامی باشندوں نے کافی کوشش کے بعد ملبے تلے دبے تینوں افراد کو باہر نکالا۔ اس دوران 6 سالہ مانسی اور 26 سالہ پوجا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ شدید زخمی حالت میں اکشے کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ہر ممکن مدد کی یقین دائی کرائی۔