ETV Bharat / state

تیز بارش کی وجہ سے سڑک منہدم

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:27 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد سڑکیں منہدم ہوگئی ہیں۔

تیز بارش کی وجہ سے سڑک منہدم
تیز بارش کی وجہ سے سڑک منہدم

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں روڑکی ہریدوار جانے والی سڑک تیز بارش ہونے کی وجہ سے اچانک ٹوٹ گئی۔

حادثہ اس وقت ہوا جب صبح پانچ بجے کیمیکل سے بھرا ٹرک دیوبند کی جانب سے رڑکی جا رہا تھا ۔

جب ٹرک دگ چاڑی گاؤں کے نزدیک پہنچا تو اچانک ٹرک کا پچھلا حصہ سڑک میں دھنس گیا۔

ڈرائیور کی کچھ سمجھ میں نہیں آیا انہوں نے نیچے اتر کر دیکھا تو سڑک تقریبا تیس فٹ تک ٹوٹ کر گر گئی تھی۔

ٹرک کے پچھلا حصہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ڈرائیور نے بتایا کی سڑک اوپر سے پوری طرح سے ٹھیک تھی اور گاڑی آ جا رہی تھی تبھی یکایک ہمارا ٹرک پیچھے سے پوری طرح اس میں دھنس گیا۔

تیز بارش کی وجہ سے سڑک منہدم

ڈرائیور نے مزید بتایا بارش ہونے کی وجہ سے سڑک کے نیچے سے پانی نکلا اور اس نے پوری سڑک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈرائور بھانو سنگھ نے بتایا کہ ’’ میں رات ہریدوار جا رہا تھا بارش کی وجہ سے سڑک پھٹ جانے سے میری گاڑی دھنس گئی اور خطرناک حادثہ ہو گیا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’ پیچھے پلیا بند تھی پانی نکل نہیں پایا برسات کے پانی نے روڈ کو پھاڑ دیا جس کی وجہ سے میری گاڑی ٹوٹ گئ تھی۔ مجھے کچھ پتہ نہیں چلا سڑک اوپر سے برابر تھی سب آ جا رہے تھے اور میری گاڑی بڑی تھی جس میں تیس کوئنٹل سامان تھا اس کی وجہ سے وہ دھنس گیا۔ میں پانی پت سے روڈکی ہردوار جا رہا تھا۔‘‘

اس حادثے میں چوٹ کسی کو نہیں لگی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس آئی اور اس نے سڑک بند کرا دیا۔

فی الوقت اس سمت سے آنے جانے والے سارے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.