اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات میں دس بجے کے قریب اوریا کے گاؤں ایروا کٹرا میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب بدھونا سے دہلی جارہی سواریوں سے بھری نجی بس کے ڈرائیور نے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے سامنے سے آرہی ڈی سی ایم کو ٹکر مار دی۔
مقامی افراد نے بس میں پھنسے مسافروں کو بشمکل باہر نکالا اور پولیس و ایمبولنس کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شدید طور سے زخمی افراد کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بس ہائی ٹینشن تاروں کے کھمبے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی۔اگر بس کھمبے سے ٹکرا جاتی تو بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔