اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں ہفتہ کو ایک ٹریکٹر ٹرالی پل کی ریلنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے ٹرکیٹر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ بتایا گیا کہ ٹرالی میں تقریباً 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ تلہار تھانہ علاقہ کے تحت آنے والے بیرسنگ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ لوگ یہاں گرہ ندی سے پانی لینے کے لیے آئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہجہاں پور ضلع میں گرہ ندی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جائیں اور انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کے افسران، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ تمام اعلیٰ انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اترپردیش کے ضلع شراوستی کے اکونا علاقے میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر آٹھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پراچی سنگھ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر سونرئی گاؤں کے نزدیک آج صبح تقریبا چھ بجے ایک تیز رفتار انووا کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے کار کو گڑھے سے باہر نکالا اور سبھی کو کمیونٹی ہیلتھ سٹر پہنچایا جہاں چھ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ دیگر آٹھ کو نازک حالت میں بہرائچ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Sharavasti Road Accident شراوستی میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک