ETV Bharat / state

سہارنپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک - دونوں کی موقع پر ہی درد ناک طریقے سے موت ہوگئی

سہارنپور جی ٹی روڈ پر واقع گاؤں سین پور کے نزدیک ٹرک کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے تیز رفتار سے آرہی کار کی زد میں آنے سے ٹرک ڈرائیور سمیت کنڈکٹر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دونوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔

road accident in saharanpur, two people killed
سہارنپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 10:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سہارنپور میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور دونوں لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دیر شام جی ٹی روڈ پر واقع گاؤں سین پور کے نزدیک مظفر نگر کی جانب سے آرہی ایک ٹرک میں پنکچر ہوگیا۔ اس دوران جب ڈرائیور اور کنڈکٹر ٹرک کا پہیہ تبدیل کر رہے تھے اسی وقت پیچھے سے تیز رفتار سے آرہی کار نے دونوں کو اپنی زد میں لے لیا جس وجہ سے دونوں کی موقع پر ہی درد ناک طریقے سے موت ہوگئی۔

ہاتھرس معاملہ: ہائی کورٹ بھیجنے کے اشارے کے ساتھ فیصلہ محفوظ

اس دوران کار ڈرائیور کچھ دور پر جاکر کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ابھی تک دونوں لاش کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.