ETV Bharat / state

بدایوں: کہرے کی وجہ سے ٹرک حادثے کا شکار - اردو نیوز اترپردیش

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں سخت سردی کی وجہ سے سڑک حادثوں میں تیزی آئی ہے۔ بدایوں میں اہم راستوں پر کہرے کی وجہ سے اب تک کئی سڑک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

road accident due to fog in badaun
کہرے کی وجہ سے ٹرک حادثے کا شکار
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:04 PM IST

بدایوں ضلع کے دوسرے علاقوں سے جوڑنے والے راستوں پر ان دنوں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سردی کے موسم میں زیادہ کہرہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسا ہی ایک سڑک حادثہ بدایوں سے ککرالہ کو جوڑنے والے اہم راستے پر ہوا۔ زیادہ کہرے کی وجہ سے ایک ٹرک نے آگے چل رہے دوسرے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹکر مارنے والے ٹرک شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ دوسرے ٹرک کے پچھلے حصے میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔

ٹرک مالک گڈو کہنا ہے کہ راستہ دکھائی نہیں دینے کی وجہ سے پتا نہیں چلا کہ کیسے ان کا ٹرک دوسرے ٹرک سے جا ٹکرایا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان جاتے جاتے بچ گئی اور پولیس سے متعلق کاروائی مکمل کرا دی گئی ہے۔

ٹرک ڈرائیور سلیم نے بتایا کہ کسی کو زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے لیکن کہرے کی وجہ سے آگے والی گاڑی دکھائی نہیں دی اور ٹرک پیچھے سے اس گاڑی سے ٹکرا گیا۔

مزید پڑھیں:

بریلی میں ٹرک سڑک حادثہ، امام سمیت دو افراد ہلاک

اچھی بات یہ ہے کہ اس سڑک حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔ سردی کے اس موسم میں کہرے اور تیز سرد لہر کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.