اتر پردیش میں كورونا کے مریضوں میں اضافہ کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میرٹھ میں بھی كورونا کا قہر اب محکمہ صحت اور عوام میں بے چینی کا سبب بنا ہوا ہے۔
مغربی اترپردیش کے اضلاع میں مسلسل كورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، وہیں میرٹھ میں بھی گزشتہ روز 200 سے زائد کووڈ کیسز درج کیے گئے ہیں۔
میرٹھ کے نجی ڈاکٹرس بھی كمیونیٹی ٹرانسفر کے بونے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں، ایسے حالات میں اب ڈاکٹر عوام كو كورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
میرٹھ میں ایک طرف جہاں كورونا کے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ بنا ہوا ہے وہیں دور دراز علاقوں میں كورونا کے خطرے كو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور لوگ ماسک اور سینی ٹائیزر کے استعمال سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹرس نے عوام كو ماسک اور سینی ٹائیزر کا استعمال کرنے تلقین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی فسادات: یچوری، یوگیندر، گھوش اور راہل رائے ملزم قرار
كورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ كو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کے ساتھ ہی عوام کو بھی اس مہلک بیماری سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔