محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا'اترپردیش میں برسراقتدار اور اپوزیشن کے اراکین سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ اسمبلی کے چل رہے موجودہ اجلاس میں سیاسی مفاد سے اوپر اٹھ کر مفاد عامہ کے خصوصی مسائل کو ضرور موثر انداز سے ایوان میں اٹھاکر انتظامیہ و حکومت کو ذمہ دار و جواب دہ بنائیں۔وسیع تر مفاد عامہ کا یہ مطالبہ ہے۔
انہوں نے لکھا'ویسے تو ترقی کا موضوع حکومت کے ایجنڈے سے کافی حد تک غائب ہے۔ مگر خاتون ہراسانی اور دلتوں،مسلموں و برہمن سماج وغیرہ کے غصے کی جذبے سےہورہی قتل و دیگر مظالم وغیرہ کی یوپی میں بگڑی نظم ونسق کے حوالے سے آواز ضرور اٹھائیں۔وقت کا یہی مطالبہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے درمیان یوپی اسمبلی کا مانسون اجلاس جمعرات کو شروع ہوا ہے۔ تین دنوں تک چلنے والے اجلاس کے پہلے دن انتقال کرنے والے اراکین کے تئیں سوگ کا اظہار کرنے کے بعد ایوان کی کاروائی آج صبح 11بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔آج اسمبلی میں موجود رواں سال کے لئے پہلا عبوری بجٹ اور بل اسمبلی میں پیش کیا جانا ہے لیکن دیر رات بی جے پی رکن اسمبلی جنمئے سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ایوان کی کاروائی ملتوی رہنے کے امکان ہیں۔