ETV Bharat / state

بلند شہر میں انعامی بدمعاش گرفتار - Balandshahr news

بلند شہر پولیس نے ایک تصادم میں انعامی بدمعاش ذیشان قریشی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بلند شہر پولیس نے ایک تصادم میں انعامی بدمعاش ذیشان قریشی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے نرسینا تھانہ پولیس نے 25 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش ذیشان قریشی کو مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا۔

بلند شہر سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ نرسینا تھانہ پولیس کو منگل کی رات میں اطلاع ملی تھی کہ شاطر بدمعاش ذیشان قریشی بائیک سے سیانہ کی جانب اپنے گاؤں جلالپور کی جانب آنے والا ہے۔

پولیس نے رات میں ہی گھیرا بندی کرکے گاؤں کیلا موڑ پر اسے گھیر لیا، پولیس سے گھرتا ہوا دیکھ شاطر بدمعاش نے فائرنگ شروع کردی۔

اس واقعے کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ذیشان قریشی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد زخمی حالت میں بدمعاش کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ذیشان کو پولیس نگرانی میں علاج کے لیے سیانہ کی سی ایس سی میں داخل کرایا گیا ہے۔

بلند شہر پولیس نے ایک تصادم میں انعامی بدمعاش ذیشان قریشی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے
بلند شہر پولیس نے ایک تصادم میں انعامی بدمعاش ذیشان قریشی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

ایس ایس پی نے بتایا کہ ذیشان قریشی کے خلاف گئو سمگلنگ کے الزامات کے تحت کئی تھانوں میں مقدمے درج ہیں، وہ لمبے عرصے سے فرار چل رہا تھا، اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آج کل بلند شہر میں جرائم کی واردات عروج پر ہے، اسی طرح کل بھی بلند شہر میں کار لوٹ کر فرار ہورہے تین لٹیروں کو پولیس نے گھیرا بندی کرکے گرفتار کیا تھا۔

بلند شہر سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا تھا کہ کل دیر شام تینوں بدمعاش غازی آباد کے مسوری علاقے ڈاسنہ سے ایسکسنٹ کار کو کرایہ پر بک کرکے شکار پور آرہے تھے، اسی دوران شکار پور کے سامنے کار ڈرائیور قضائے حاجت کے لیے چلاگیا، تبھی بدمعاش موقع ملتے ہی اس کی گاڑی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

وہیں دوسری جانب بلند شہر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بتایا تھا کہ اورنگ آباد تھانے کی پولیس نے منگل کی رات میں ملک پور باشندہ فرید، یاسین اور سہیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4410 نشہ آوری گولیاں ضبط کی ہیں۔

بلند شہر کی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4410 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.