ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں گرفتار سچن پر اس معاملے میں 50000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
![reward accused sachin and pawan bhati arrested in noida](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rewardaccusedsachinandpawanbhattiarrested-vis-up-noid-upurc10001_07102020161116_0710f_1602067276_832.jpg)
میرٹھ ایس ٹی ایف نے ای او ڈبلیو کی مدد سے موٹر سائیکل بوٹ کیس میں مطلوب انعامی کرن پال کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ان کے خلاف دادری تھانہ میں مختلف دفعات میں مقدمات درج ہیں۔
![reward accused sachin and pawan bhati arrested in noida](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rewardaccusedsachinandpawanbhattiarrested-vis-up-noid-upurc10001_07102020161116_0710f_1602067276_876.jpg)
پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ دونوں اپنے گاؤں دنکور جانے والے ہیں۔ پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر دونوں کو گرفتار کرلیا۔
سچن بھاٹی گروتھ اینویٹیو پروموٹر پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز تھا جبکہ پون بھاٹی بھی کافی سرگرم تھا۔ جبکہ ایک اور بھائی سنجے پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔